”بلوچ عوام کا عظیم لیڈر - خیر بخش مری“
خیر بخش مری مزاحمت اور جدوجہد کے علمبردار تھے, وہ بلوچ اور دیگر مظلوم قوموں اور پسی ہوئی عوام کے حقیقی راہنما تھے۔
خیر بخش مری نظریاتی لحاذ سے بلاشبہ مارکسسٹ تھے اور مارکس ازم کو اپنی سیاست اور جدوجہد کی بنیاد اور مشعل راہ سمجھتے تھے ۔ اگرچہ انکی حکمت عملی اور لاٸحہ عمل سے بائیں بازو کے کئی راہنما ان سے اختلاف کرتے تھے مگر سامراج اور غاصب طاقتوں کے خلاف لڑنا انکی خاندانی اور قباٸلی روایت تھی اس لیےانہوں نے نوجوانی سے ہی میر غوث بخش بزنجو کے ساتھ مل کر جدوجہد کا ساٸنسی سوشلزم کا راستہ اپنایا تھا ۔اس زمانے میں وہ بزنجو صاحب کے ساتھ رکشے میں بٹھ کر کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے دفتر کراچی جاتے تھے اور پارٹی کے سیکرٹری امام علی نازش سے ہدایات لیتے تھے۔ وہ ایک سچے مارکسسٹ کی حیثیت سے أخری دم تک ثابت قدم رہے۔
بلوچ عوام کو استحصال سے نجات کی لڑائی میں انکے حقیقی رہنما خیر بخش مری کی ابھی ضروت تھی مگر وہ جلد ہی ان سے بچھڑ گئے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی صوبائی کمیٹی پنجاب بلوچ عوام کے اس عظیم لیڈر کو انکی ساتویں برسی پر خراج تحسین اور سرخ سلام پیش کرتی ہے
0 Comments