Ticker

6/recent/ticker-posts

بحرہہ ٹاون کے خلاف احتجاج کرنیوالوں کے خلاف مقدمات



سندھ میں ترقی پسند و قوم پرست کارکنوں کے گھروں پر چھاپے ان کی گرفتاریاں و مقدمے قائم کرنے کی کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ سندھ کو نیلام کرنے کے خلاف جمہوری حق استعمال کرکے احتجاج کر رہے ہیں ۔ سی پی پی سمجھتی ہے کہ ان کاروائیوں سے ظاھر ہو رہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک کوئی اور نہیں سندھ حکومت کے مالک اور سندھ کی ہر چیز کو اپنی جاگیر سمجھنے والا ایک فرد ہے ۔ سندھ کی انتہائی قیمتی زمینیں کوڑیوں کے مول میگا پروجیکٹوں کے مالکوں کو دیکر یا ان سے پارٹنرشپ کر کے سٹے بازی( جوے) کا دھندہ چلانے والوں کو سندھ کی عوام کسی صورت سندھ دھرتی کو نیلام کرنے نہیں دیگی ۔ اس گھناونے کاروبار سے ایک تو سندھ کےعوام کی سونا اگلنے والی زمین کو کیک کی طرح کاٹ کر فروخت کیا جا رھا ہے ۔ دوسرا اس سے حاصل ہونے والے کھربوں روپے سندھ سے باھر پنجاب ، دبئی ، یورپ اور امریکہ منتقل کر کے فلائیٹ آف کیپیٹل کرکے سندھ کو کنگال کیا جا رہا ہے ۔ سندھ کے عوام کو بھرپور مذاھمت کے زریعہ ان منصوبوں کو رکوانہ چاہیے ۔

 پیپلز پارٹی کو غیر منتخب آمروں کی طرح اندھی طاقت نہیں دکھانی چاہیے ۔ نہ ہی کاروباری قیادت کی آنکھیں بند کر کے حمایت کرنی چاہیے ۔ پ پ پ کے اکابرین کو سوچنا چاہیے کہ سندھ حکومت کی عوام میں جڑیں کاٹ کر جنرل ان کی حکومت کی چھٹی کرانے کی منصوبہ بندی تو نہ کر بیٹھے ہیں ۔ عوام آمر ہوں یا منتخب کسی کے بھی سندھ دشمن منصوبوں کو سندھ کی عوام کامیاب ھونے نہیں دیگی۔ 

 پولٹ بیورو 

 کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

Post a Comment

0 Comments