Ticker

6/recent/ticker-posts

ملتان میں ٹرانسجینڈرز کے لِیے سکول کا آغاز

ملتان میں پہلے ٹرانسجینڈر سکول کا آغاز کیا گیا ہے۔ اسکول کے آغاز کے پہلے روز 18 ٹرانس جینڈرز نے اپنی تعلیم کا آغاز کیا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ تعداد بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس ٹرانس جینڈر اسکول میں نرسری سے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم دی جا رہی ہے، انٹرمیڈیٹ کے بعد ٹرانس جینڈر کو روزگار کے قابل بنانے کے لیے کوکنگ، بیوٹیشن اور ٹیلرنگ کی فنی مہارت دی جائے گی۔

کلاس میں لیکچر دینے والی استاد ٹرانس جینڈر علیشا شیرازی ہیں جنھوں نے ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے انٹرنیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ میں ایم فل کر رکھا ہےاور اب پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر اسکول میں اپنے جیسے افراد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہیں، اسکول کی دوسری ٹرانس جینڈر لیکچرار سائیکالوجی میں بی ایس آنرز ہیں۔ 

ڈیموکریٹک سٹوڈنٹس فیڈریشن (پنجاب) ٹرانسجینڈر طلبہ کو داخلہ لینے پر انہیں مبارک بار پیش کرتی ہے۔

ڈیموکریٹک سٹوڈنٹس فیڈریشن ( پنجاب) سمجھتی ہے کہ ٹرانسجنڈروں کے لئے علیحدہ اسکول بنانا کوئی اچھا خیال نہیں ہے کیونکہ اس طرح ہم انہیں معاشرے میں دوسروں سے الگ کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہئے - ۔



Post a Comment

0 Comments