Ticker

6/recent/ticker-posts

مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جدوجہد تیز کرنا ہوگی

 

کاروباری جنرلوں اور غیر ملکی وزیروں و مشیروں نے کٹ پتلی عمران سرکار کی معرفت ملک کے محنت کش عوام کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا ہے ۔ آئے روز مہنگائی کا ایک نیا حکم صادر کیا جاتا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات ، خوردنی تیل کی قیمتوں میں کئے گئے حالیہ اضافے کو رد کرتی ہے ۔ اس  سے مہنگائی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائیگا ۔ پہلے سے موجود اشیاء خورد و نوش کی مہنگائی نے عوام کی زندگی عذاب میں مبتلا کردی ہے ۔ روزگار نہیں ہے ، مزدوروں کی اجرتیں اتنی بھی نہیں کہ وہ اپنے خاندان کو دو وقت کی روکھی سوکھی روٹی مہیا کر سکیں ، روزگار کے نئے مواقع تو دور کی بات موجودہ مواقع بھی کاروبار و صنعتوں کے بند ہونے کی وجہ سے ختم ہوتے جا رہے ہیں ۔  اس عالم میں خاندان کے کفیل بچوں کو بازاروں میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں ، یا تو خود کشیاں کر رہے ہیں ، اپنے معصوم بچوں سمیت اپنے آپ کو موت کے حوالے کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ ملک کے اقتدار اعلی پر قابض موجودہ عوام دشمن حکمران آئی ایم ایف جیسے عالمی مالیاتی سامراجی اداروں سے مل کر عوام کو گدھوں کی طرح نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں ۔ یہ سلسلہ تب تک جاری رہیگا جب تک عوام منظم ہوکر ان کے ظلم کے خلاف بغاوت نہیں کرتے ۔ حکمران طبقات کی پارٹیاں وہ چاہے حزب اقتدار میں ہوں یا حزب اختلاف میں عوام کو سستی زندگی اور روزگار کے وسائل مہیا نہیں کر سکتیں ۔ یہ اشرافیہ طبقے کی پارٹیاں ہیں ۔ یہ ایک ہی سکے کے کئی رخ ہیں ۔ عوام کو اپنی نمائندہ کمیونسٹ پارٹی اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے پلٹ فارم کو مضبوط کر کے اپنی لڑائی لڑنی ہوگی ۔ 

پولٹ بیورو 

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

Post a Comment

0 Comments