Ticker

6/recent/ticker-posts

غیر قانونی اثاثہ جات کا مقدمہ چلانے کے لئےجوڈیشل کمیشن بنایا جاۓ

 پنڈورا پیپرز میں جن جنرلوں اور سیاستدانوں کی آف شور کمپنیاں ظاہر ہوئی ہیں انہیں فوری طور پر ان عہدوں سے ہٹایا جائے جہاں وہ کام کر رہے ہیں ۔ ان کے اثاثے فوری طور پر پاکستان لانے اور ان کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کا مقدمہ چلانے کے لئے جسٹس قاضی فائز عیسی' اور رٹائرڈ جسٹس رشید اے رضوی جیسے ایماندار اور جرات مند رٹائرڈ اور ان سروس ججوں پر مشتمل کمیشن بنا کر باقی خفیہ اثاثوں کی بھی کھوج لگائی جائے اور انہیں سخت سزائیں دی جائیں ۔ اس عمل میں انٹرنیشنل سائبر کرائیم و دیگر قوانین اور ایجنسیوں سے مدد لی جائے ۔ ان کی آمدن سے زیادہ اثاثوں کو پاکستان میں بھی ضبط کیا جائے ۔ حکومت کی طرف سے ان بدعنوانوں کے ماتحت کام کرنے والے افسروں پر مشتمل کمیشن ایک دھوکا و فریب کے سوا کچھ نہیں ۔ ان ہی بد عنوان جنرلوں ، ان کی نرسریوں میں پیدا کیے گئے سیاستدانوں نے ملک کے غریب عوام سے بالاواسطہ ٹیکس لگا کر اس رقم سے یہ اثاثے بنائے ہیں ۔ بد عنوانی سرمایہ دارانہ نظام کا خاصہ ہے اور اب یہ ادارتی شکل اختیار کرچی ہے۔ پاکستان جیسے پسماندہ اور معاشی وسائل سے مالا مال ملکوں کو تو عالمی سامراجی ادارے ، ان کی حکومتیں بد عنوانیوں کا گہرا مرکز بنا چکی ہیں ۔ اس کے خلاف جدوجہد کر کے ہی ختم کیا جاسکتا ہے ۔ اسے سرمائیدارانہ نظام کو ختم کئے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

امداد قاضی 
سیکرٹیری جنرل
کمیونسٹ پارٹی أف پاکستان


Post a Comment

0 Comments