Ticker

6/recent/ticker-posts

حکمران عالمی مالیاتی اداروں کے ایجنٹ ہیں

 


حیدرآباد (پ-ر ) ملک کے  عوام کی آمدنیوں پر حکمران ڈاکہ ڈال رہے ہیں ۔ یہ حکمران اور ان کو ملک پر مسلط کرنے والے ، آئی ایم ایف ودیگر عالمی مالیاتی سامراجی اداروں کے دلال اور کمیشن ایجنٹ ہیں ۔ انہیں اپنے عوام کی کوئی پرواہ نہیں ۔ عوام کو لوٹ کر سامراج سے اپنی کمیشن وصول کرکے ساری رقم ان کے خزانوں میں جمع کرا دیتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف مافیاؤں کو بھی عوام کو لوٹنے کے لئے چھوٹ دی گئی ہے ۔ یہ حکمران گروہ نہیں ڈاکؤوں کے ٹولے ہیں ۔ یہ باتیں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے کامریڈ حسن ناصر کی شہادت کے دن کی مناسبت سے شیراز ھاؤس کوھسار لطیف آباد میں منعقدہ ایک  پروگرم سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی غیر سیاسی قوتوں نے جو آج سیاست اور ریاست پر قابض ہیں نے عوام کو سیاست و سیاستدانوں کے خلاف لگاتار پروپیگنڈہ کر کے مایوس کر دیا ہے ۔ اس وجہ سے وہ موجودہ روایتی سیاسی پارٹیوں کی اپیل پر سڑکوں پر آنے کو تیار نہیں ہیں ۔ یہ حقیقت بھی ہے کہ ان تمام روایتی سیاسی پارٹیوں جو حزب اقتدار یا حزب اختلاف میں ہیں ان کے پاس عوام کے لئے کوئی ایجندہ نہیں ہے ۔ عوام کامریڈ حسن ناصر جیسے کمیونسٹ جو عوام خاص طور پر محنت کش طبقات کے لئے اپنی جان کا بھی نظرانہ دے دیتے ہیں ایسے رہنماؤں کی قیادت کے منتظر ہیں ۔ کامریڈ حسن ناصر حقیقی انقلابی رہنما تھے جنہوں نے شرفا طبقے سے تعلق توڑ کر اپنے طبقے سے بغاوت کر کے نچلے طبقات کے لیئے سیاست کی ۔ ملک میں جاگیرداروں ، جنرلوں ، سرمایہ داروں اور امریکی سامراج کے خلاف مزدوروں ، کسانوں ، طلبہ ، نوجوانوں اور خواتین کو منظم کرنے کے لئے رات دن محنت کرتے رہے ۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے میمبر کی حیثیت سے پورے ملک میں ون یونٹ کے خلاف ، نظام کو بدل کر سوشلسٹ انقلاب  بپا کرنے کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ۔ اسی پاداش میں جنرل ایوب کے آمریتی دور میں 13 نومبر 1960 کو انہیں شاھی قلعے لاھور میں لگاتار تشدد کا نشان بنا کر شہید کیا گیا  اور انکی لاش کو بھی غائب کر دیا گیا ۔ کمیونسٹ پارٹی آج بھی کامریڈ حسن ناصر شہید کے راستے پر چل کر ملک میں سوشلسٹ انقلاب کے لیئے کوشاں ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی ملک میں ایسا نظام قائم کرنا چاہتی ہے جس میں قوموں کو حق خود اختیاری کی ضمانت حاصل ہو ۔ تعلیم ، علاج ، روزگا اور گھر مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہو ۔ ان مقاصد کے لئے پارٹی مزدوروں ، کسانوں ، طلبہ ،نوجوانوں ، خواتین کو منظم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ہم ان کے مشن کو تکمیل تک پہچائینگے۔ اس مقصد کے لئے ان کی طرح جان کا نظرانہ دینا پڑا تو خوشی خوشی جان قربان کر دینگے ۔ 

جاری کردہ 

سینٹرل سیکریٹریٹ 

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان



Post a Comment

0 Comments