کامریڈ لینن ! یہ نام تاریخ کے ماتھے کا بے بدل جھومر ہے ۔
کامریڈ لینن ! جس نے ہمیں بتایا کے مارکس ازم کا جوہر اس کی جدلیات ہے۔
کامریڈ لینن! جس نے ہمیں محنت کش طبقے کی پارٹی کا تصور دیا اور پر ولتاری آمریت کے تصور کو اپنے انقلابی اساتذہ مارکس ،اینگلز سے کہیں آگے لیجاتے ہوئے متشکل و مجسم کیا۔
کامریڈ ! جس نے سرمایہ داری کے آخری مرحلے سامراجیت کی نشاندہی کی جہاں سے اس کا زوال ہوتا ہے۔
کامریڈ لینن ! جس نے فلسفیانہ بنیادوں پر مادے کی جامع تعریف پیش کی اور ثابت کیا کہ مادے کی توانائی میں تبدیلی دراصل عینیت ہی کی شکست ہے۔
کامریڈ لینن ! جس نے قومی سوال کا جدلی حل پیش کیا ۔
کامریڈ لینن ! وہ نام جو آج بھی دنیا بھر کے واقعی انقلابیوں کا بے بدل استاد اور سرمائے /سامراجیت کے گلے کی ہڈی ہے ُ۔
کامریڈ لینن جو صرف پیدا ہوا تھا ،عینیت پرستی ،سرمایہ داری اور سامراجیت کا ایسا کوئی یم راج نہیں جو اس کی روح قبض کر سکے۔
کامریڈ لینن کی انقلابی روح جاوداں تھی ُ،ہے اور رہے گی ۔
کامریڈ لینن کل اور آج بھی سارے زمینی اور آسمانی زاروں کے لیے پیامِ مرگ تھا اور ہے۔
مشتاق علی شان
0 Comments