Ticker

6/recent/ticker-posts

کامریڈ لینن کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سرخ سلام

دنیا کی پہلی سوشلسٹ ریاست کے بانی و معمار ولادیمیر لینن کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہے۔ لینن نے عظیم اکتوبر سوشلسٹ انقلاب کی قیادت کی جس نے تقریباً ایک صدی قبل دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اکتوبر انقلاب نے طبقاتی جدوجہد، استحصال زدہ اور مظلوموں کی طاقت کو روشن کیا-  اکتوبر کے شعلوں نے متعدد ملکوں میں کمیونسٹ اور انقلابی ورکرز پارٹیوں کے قیام کی راہنماٸی کی اور اس میں تیزی لائی۔

لینن ایک عظیم  نظریہ دان تھے جس نے مخصوص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکسزم کے جزوی حصوں یعنی فلسفہ، سیاسی معیشت اور سائنسی کمیونزم کو مزید ترقی دی۔  لینن کے عظیم شاہکار جیسے ”عوام کے دوست کیا ہیں اور وہ سوشل ڈیموکریٹس سے کیسے لڑتے ہیں“ ، "روس میں سرمایہ داری کی ترقی" ، "کیا کیا جاۓ" ، "جمہوری انقلاب میں سوشل ڈیموکریسی کے دو ہتھکنڈے“ ،  "مارکسزم اور ترمیم پسندی" ، "سوشلزم اور جنگ" ، "سامراجیت- سرمایہ داری کا اعلیٰ ترین مرحلہ“ ، "ریاست اور انقلاب"، "اپریل تھیسز" مارکسزم اور انقلابی جدوجہد کی ترقی اور فروغ میں سنگ میل کی حثیت رکھتے ہیں۔ لینن کا قیمتی نظریاتی کام  انقلابیوں کی ہر نئی نسل کی نظریاتی و سیاسی تعلیم اور عمل کے لیے روشنی کا کام کرتا ہے۔

لینن نے ایک عظیم بین الاقوامی ماہر کے طور پر پہلی جنگ عظیم کے دوران دوسری انٹرنیشنل کے غدارانہ رویے کے خلاف پرولتاریہ بین الاقوامیت کا پرچم بلند کیا، بورژوا قوم پرستی اور بورژوا نظریات کی مخالفت کی، اور تیسری کمیونسٹ انٹرنیشنل کے قیام کی قیادت کی جس نے بین الاقوامی مزدور اور کمیونسٹ تحریک میں بڑا حصہ ڈالا۔

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان جس کی نظریاتی بنیاد مارکس ازم - لینن ازم ہے  ولادیمیر لینن کی سالگرہ کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ اپنے پروگرام عوامی جمہوری انقلاب  برپا کرنے پر عمل کرنے کے لٸے مزدوروں، کسانوں اور استحصال کے شکار سماج کے دیگر حصوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کو تیز کرے گی۔

ڈاکٹر خالد رانا




۔

Post a Comment

0 Comments