Ticker

6/recent/ticker-posts

کامریڈ یوسف مستی خان کو سرخ سلام

عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر اور بائیں بازو کے ديرینہ ساتھی سیاست دان کامریڈ یوسف مستی خان کے انتقال پر کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان انکی پارٹی ، اہل خانہ اور انکے دوست احباب سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔ مجھے کمیونسٹ پارٹی کے میرے ساتھیوں کو یوسف مستی خان کے انتقال کا سن کر انتہائی افسوس ہوا ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے انتقال سے قوم پرست اور بائیں بازو کی تحریک ایک اہم ساتھی و رہنما سے محروم ہو گئی ہے ۔ انکی جدوجہد طویل عرصہ پر محیط ہے ۔ نیشنل پارٹی سے لیکر عوامی ورکرز پارٹی تک طویل سلسلہ ہے ۔ میر غوث بخش بزنجو جیسے مدبر اور کہنہ مشق سیاست دان کے ساتھ کام کے تجربے نے انہیں بہت کچھ سکھایا تھا ۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کوشش کی کہ بزنجو صاحب کے نظریات اور خیالات کو  سر بلند رکھیں ۔ انہوں نے اپنی جدوجہد کے دوران ایسے زبردست ولولے اور جوش کا اظہار کیا کہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود جب تک جان میں جان تھی وہ سرگرم رہے ۔ جلسے جلوسوں اور مظاہروں میں  شریک ہوتے رہے ۔  وہ عملی سیاست دان تھے  ۔ کینسر کے اثر بڑھ جانے  انتہائی بگڑتی ہوئی طبیعت کے باوجود ایجیٹیشنل پالیٹیکس میں سرگرم اور متحرک کردار ادا کیا ۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی طرف سے ہم انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔

 امداد قاضی 

سیکریٹری جنرل

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان



Post a Comment

0 Comments