Ticker

6/recent/ticker-posts

سینٹر عثمان کاکڑر کی موت کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ


 

سینیٹر عثمان کاکڑ  ایوان بالا میں سچ اور حق کی ایک اونچی و طاقتور آواز تھا ۔ انہوں نے ھمیشہ مظلوم قوموں کے ساتھ ھونے والی زیادتیوں اور ریاستی اداروں کی غیر آئینی حرکتوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی ۔ ان کے اچانک زخمی ھونے اور زخمی ھونے کے مختلف اسباب نے پورے ملک کو شکوک میں مبتلا کردیا ہے ۔ انکا ان مشکوک و افسوسناک حالت میں انتقال کافی اھم سوال چھوڑ گیا ہے ۔ کیا اب سینیٹر بھی محفوظ نہیں ؟ اگر یہ صورتحال رہی تو اس ریاست کا کیا بنے گا ۔ کمیونسٹ پارٹی ان کے انتقال پر انکی پارٹی ، ساتھیوں اور خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے ۔ پارٹی سمجھتی ہے کہ ان کے پورے کیس کی عدالتی تحقیقات ھونی چاہیئے ۔ لیکن جب ایک جج جسٹس وقار سیٹ کا ایسی حالت میں انتقال ھو اور عدالتیں خاموش ھوں ۔ جسٹس شوکت صدیقی کا حلفیہ بیان آنے کے بعد بھی ان کے ساتھی جج الٹا ان کو قصور وار ٹھرائیں تو پھر کس سے انصاف کی توقع کی جائے ۔ اب یہ ریاست اور اس کے تمام ادارے گل سڑ چکے ہیں ۔ انقلاب کی ضرورت ہے ۔ عوام اس نظام کے خلاف بغاوت کی تیاری کریں ۔ ورنہ ھم سب کو سینیٹر عثمان کاکڑ ، جسٹس وقارسیٹھ جیسے انجام کے لئے اپنی اپنی باری کا انتظار کرنا ھوگا ۔


 پولٹ بیورو

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان



Post a Comment

0 Comments